کراچی میں پی ایس ایل میچز، ٹریفک پلان سامنے آگیا

کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز کے لیے ٹریفک پولیس کے انتظامات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق میچز کے دوران کوئی سڑک ٹریفک کے لیے بند نہیں ہوگی، میچ دیکھنے آنے والے چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کا سہراب گوٹھ سے نیپا کی طرف داخلہ بند ہوگا جبکہ لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی طرف ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ کی طرف ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ کارساز سے اسٹیڈیم اور ملینیم سے نیو ٹاؤن کی طرف ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر کی طرف بھی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں 28 فروری سے 18 مارچ تک پی ایس ایل کے میچز ہوں گے