دو کھلاڑی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، جن میں جیمز وینس اور ڈینئل سیمز شامل تھے، فائل فوٹو
دو کھلاڑی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، جن میں جیمز وینس اور ڈینئل سیمز شامل تھے، فائل فوٹو

کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

کراچی: کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب ہو گئے۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی کنگز کے کچھ کھلاڑی پیٹ کی خرابی میں مبتلا ہیں جبکہ دو کھلاڑی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، جن میں جیمز وینس اور ڈینئل سیمز شامل تھے۔

کپتان شان مسعود، حسن علی شعیب ملک اور محمد نواز کی طبعیت بہتر ہے تاہم دیگر کھلاڑی بیماری کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگزکی ٹیم نے گزشتہ شب کلفٹن کے ساحل پر ہوٹل میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت کی تھی۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اہم میچ کھیلنا ہے، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔