یہ افسوسناک واقعہ غزہ کے ساحلی علاقے الشطی کے پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا، فائل فوٹو
یہ افسوسناک واقعہ غزہ کے ساحلی علاقے الشطی کے پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا، فائل فوٹو

پیراشوٹ نہ کھلنے سے امدادی پیکٹ گرنے سے 5 فلسطینی جاں بحق،10 زخمی

غزہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے چھت پر امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا۔

امدادی سامان کا پیکٹ کسی راکٹ کی تیزی سے گرا۔ اس کی رفتار اور وزن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مکان کی چھت کو شدید نقصان پہنچا اور ایک دیوار گر گئی تھی۔

یہ افسوسناک واقعہ غزہ کے ساحلی علاقے الشطی کے پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا جس میں اب تک 5 افراد کے جاں بحق اور 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنھیں بہتر علاج کے لیے غزہ کے واحد بچ جانے والے سب سے بڑے اسپتال الشفا منتقل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر بتایا کہ امدادی سامان کو ہیلی کاپٹرز سے پیراشوٹ کے ذریعے پھینکنے کے آپریشن میں اردن اور امریکا ہیں۔

اردن کی فوج کے اہلکار نے مزید بتایا کہ ہمارے ہیلی کاپٹرز نے دیگر 4 ممالک کے ساتھ مل کرامدادی سامان کی ترسیل کا آپریشن بغیر کسی جانی یا مالی نقصان کے مکمل کیا تاہم امریکی آپریشن سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔