ائیرکرافٹ حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا
ائیرکرافٹ حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا

بھارتی فضائیہ کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ

جیسلمر: بھارتی فضائی کا ائیر کرافٹ راجھستان کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے، تاہم جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے علاقے جیسلمر میں واقعہ پیش آیا، جہاں بھارتی ائیر فورس کا ائیر کرافٹ دوران آپریشنل ٹریننگ گرکر تباہ ہو گیا۔

انڈین ائیر فورس کے ائیر کرافٹ لائٹ کامبیٹ ائیرکرافٹ ’تیجاس‘ ٹریننگ کے دوران آبادی پر گرا جبکہ پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

انڈئین ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ایک تیجاس ائیرکرافٹ کو جیسلمر کے مقام پرحادثہ پیش آیا، ائیرکرافٹ معمول کی ٹریننگ پر تھا۔

جبکہ پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا، ائیرکرافٹ حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔