پاکستان ڈیف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 151 رنز بنائے تھے، فوٹو سوشل میڈیا
پاکستان ڈیف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 151 رنز بنائے تھے، فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان نے ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

شارجہ : پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کا فائنل جیت لیا۔

شارجہ میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 88 رنز سے ہرایا۔

پاکستان ڈیف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 151 رنز بنائے جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ شاباش پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم شاباش، کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔