لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، فائل فوٹو
لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، فائل فوٹو

تارکین وطن کی کشتی خراب،بھوک، پیاس سے60 افراد ہلاک

طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی کی خراب ہونے سے کئی دنوں تک سمندر میں بے یار و مددگار اور بھوکے، پیاسے رہنے سے 60 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوشین وائکنگ کی ٹیم نے کھلے سمندر میں اس کشتی کو دیکھا اور اطالوی کوسٹ گارڈ کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران 25 تارکین وطن کو بچالیا گیا۔

ان لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں کشتی سے 60 تارکین وطن کی لاشیں بھی ملیں۔ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ یہ افراد بھوک اور پیاس کی وجہ سے مارے گئے۔ کشتی میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئی تھیں۔