اسرائیلی پولیس کا افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا

اسرائیل (اُمت نیوز)اسرائیلی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی مشکل بنادی۔

اسرائیلی پولیس نے بیت لحم کے دیہیشہ کیمپ میں افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی اہلکار فلسطینیوں پر اسلحہ تان کر ایک شخص کو گرفتار کر کے لے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 31 ہزار 550 سے زائد ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 73 ہزار 546 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔