شادی کی تقریب میں وزیراعظم اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی، فائل فوٹو
شادی کی تقریب میں وزیراعظم اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی، فائل فوٹو

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے ہم جنس پرست دوست سے شادی کرلی

کینبرا: آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وانگ نے اپنی دیرینہ ہم جنس پرست دوست سے شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ پینی وانگ اور ان کی ساتھی سوفی الاؤچے کے درمیان تقریباً 20 سال سے دوستی قائم ہے اور دونوں ساتھ بھی رہ رہے تھے۔ ایڈیلیڈ میں ہفتے کو ہونے والی شادی کی تقریب میں وزیراعظم اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔