یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے فتح کے بعد گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرادیئے

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹائٹل جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرادیئے۔

کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیکر تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل فائنل میں جیت کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی حمایت میں کھلاڑیوں جھنڈے لہرائے اور گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

واضح رہے کہ شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی بار جبکہ پی ایس ایل کی تاریخ میں تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔