منشیات کے استعمال نے ان کے کاروبار ،معاہدوں اور سرمایہ کاروں سے تعلقات کو متاثر کیا، فائل فوٹو
منشیات کے استعمال نے ان کے کاروبار ،معاہدوں اور سرمایہ کاروں سے تعلقات کو متاثر کیا، فائل فوٹو

ایلون مسک نے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا

سان فرانسسکو: دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل ایلون مسک نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا اور مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات کے استعمال نے ان کے کاروبار ،معاہدوں اور سرمایہ کاروں سے تعلقات کو متاثر کیا۔

ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک وقت تھا کہ میرا ذہن ڈپریشن جیسی منفی کیفیت میں تھا۔ ایسے میں منشیات کے استعمال نے مجھے اس کیفیت سے نکلنے میں مدد دی۔ میں ہرہفتے کیٹامائن کی معمولی مقدار لیتا تھا۔ اگرآپ زیادہ مقدار میں کیٹا مائن لیں تو آپ کام کے قابل نہیں رہ سکتے اور مجھے بہت کام کرنا تھا۔

ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ میں شراب اور سگریٹ نہیں پیتا اور جو ادویات میں نے استعمال کیں وہ مستند ڈاکٹرکی ہدایات کے مطابق اور ان کی نگرانی میں استعمال کیں۔

ارب پتی شخصیت ایلون مسک کے بارے چند ہفتوں قبل انکشاف سامنے آیا تھا کہ وہ ڈپریشن کے خاتمے کے لئے کیٹامائن اور دیگر ادویات استعمال کرتے ہیں۔ ایلون مسک کی جانب سے منشیات کے استعمال پر ٹیسلا اور سپیس ایکس کے ارکان نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔