ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کی لانچنگ

نیویارک ( اُمت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کی لانچنگ کردی۔
ٹرافی ٹور کی لانچنگ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ میں کی گئی، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل اور امریکا کے کھلاڑی علی خان نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ٹور کی لانچنگ کی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے دوران 15 ممالک کا دورہ کرے گی۔
آئی سی سی نے ابتدائی طور پر پہلے ایک مہینے کے ٹرافی ٹور کا شیڈول جاری کیا ہے، ٹور کے دوران ٹرافی کو ارجنٹینا، برازیل اور کینیڈا بھی لے جایا جائے گا۔
ٹرافی کو 18 سے 23 مارچ تک نیویارک، ڈیلس اور ہوسٹن کا ٹور کرایا جائے گا، امریکا کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی کو ویسٹ انڈیز کا دورہ کرایا جائے گا۔