کن کھلاڑیوں کوکاکول اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی،اعلان آج متوقع

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)کاکول ملٹری اکیڈمی میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی 25 سے 30 کھلاڑیوں کو کاکول اکیڈمی کے تربیتی کیمپ میں مدعو کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کو فی الحال مجوزہ فہرست کا حصہ نہیں بنایا گیا، ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں ہی ان کے نام پر غور ہوگا۔

ذرائ نے بتایا کہ یو اے ای ٹیم کے عثمان خان کو کیمپ میں بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا، کیمپ 25 مارچ سے 8 اپریل تک کاکول میں لگایا جائے گا۔