اسرائیلی فوجیوں نے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ڈاکٹر عالیہ

فلسطین(اُمت نیوز)یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز کی ڈاکٹر عالیہ خان نے اسرائیلی فوجیوں پر خواتین سے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

ڈاکٹر عالیہ خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین سے زیادہ کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ الخیراسپتال میں اسرائیلی فوجی 1 خاتون کو 2 دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ڈاکٹر عالیہ خان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے نصیر اسپتال میں ایک خاتون کو اس کے بھائی اور شوہر کے سامنے برہنہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھائی اور شوہر نے اپنے کپڑوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فورسز نے دونوں بھائیوں کو شہید کر دیا۔

ڈاکٹر عالیہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی میڈیا اور سیاسی رہنما ان مظالم پر بات نہیں کر رہے۔