برازیل: بارش اور طوفان، 25 افراد ہلاک

برازیل (اُمت نیوز)برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اموات ریوڈی جنیرو اور اسپیریتو سانتو میں ہوئی ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے املاک تباہ اور مکان منہدم ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 5400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 270 سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔