عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

 

سائفر کیس(اُمت نیوز) بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔ جب کہ تحریک انصاف کی اسلام آباد میں جلسے کی درخواست پر بھی سماعت آج ہوگی۔اس کے علاوہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت بھی آج اڈیالہ جیل میں ہو رہی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے

گزشتہ سماعت میں عدالتی حکم پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ پیش نہ ہو سکی تھی۔
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

آج مزید گواہان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، گواہان کے بیان قلمبند کیے جائیں گے اور جرح کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر بھی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست پر دو دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدرعامر مسعود مغل نے جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔