بچے حادثے کے وقت سو رہے تھے، فائل فوٹو
بچے حادثے کے وقت سو رہے تھے، فائل فوٹو

موبائل چارجر میں شارٹ سرکٹ سے 4 بچے موت کے منہ میں چلے گئے

نئی دہلی: بھارت میں موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ والدین زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست یوپی کے ضلع میرٹھ میں موبائل فون چارجر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھرکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے ایک ہی گھر کے 4 بچے جھلس کر چل بسے، بچے حادثے کے وقت سو رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین انہیں بچانے کی کوشش میں جھلس گئے، بچوں کی والدہ شدید زخمی اور مقامی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ والد کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم اب بھی زیرعلاج ہیں ۔