فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی فوج میں’داڑھی’ سے متعلق 100 سالہ پابندی ختم

لندن: برطانوی فوج میں 100 سال بعد اب ایک ایسی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے، جس کے باعث کئی فوجی سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

برطانوی فوجی جوان اور افسران اب باقاعدہ اپنی داڑھی رکھ سکیں گے اور اسے بڑھا بھی سکیں گے، برطانوی فوج میں 100 سال سے زائد عرصے سے لگی پابندی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنگ چارلس کی منظوری کے بعد ملٹری چیف نے 100 سال سے زائد عرصے کی اس پابندی کا خاتمہ کیا ہے۔

ہیڈ آف آرمی جنرل سر پیٹرک سینڈرز کی جانب سے فیصلہ اُس وقت کیا گیا تھا جب فوج میں ہونے والے سروے میں اکثریتی جوانوں نے داڑھی رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

فوج کے انتہائی سینئر نان کمشنڈ افسر نے اعلان کیا کہ پابندی کے خاتمے کا اطلاق بہت جلد ہوگا۔

دوسری جانب وارانٹ افسر کلاس 1 پال کارنے نے ٹروپس سے گفتگوکے دوران داڑھی رکھنے کو صاف صفائی سے مشروط کر دیا ہے۔افسرکے مطابق داڑھی کا جائزہ لیا جائے گا اوراس کی صاف صفائی کا دھیان ضروری رکھنا ہوگا۔

نئی پالیسی کے مطابق ایک مکمل سیٹ داڑھی کی ہی اجازت ہوگی، جس کی لمبائی 2 اعشایہ 5 ملی میٹر ہو سکتی ہے یعنی گریڈ 1 اور گریڈ 8 جو 25 اعشاریہ 5 ملی میٹر یا 1 انچ بنتی ہے۔

تاہم چہرے کے رخسار کے بال اور گردن پر موجود داڑھی کے بال صاف کرنا ضروری ہوگا، جبکہ اس حوالے سے کوئی دیگر رنگ کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔