پوپ فرانسس کی ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل

فرانس (اُمت نیوز)کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر غزہ کے تنازع کو فوری روکنے اور جنگ بندی کی اپیل کردی۔

ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی اور انسانی امداد یقینی بنائی جائے۔ ہم بچوں کی آنکھوں میں کرب و اذیت دیکھ رہے ہیں، جنگ زدہ علاقوں کے بچے مسکرانا بھول گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کی آنکھوں میں سوال ہیں کہ یہ ہلاکتیں، یہ تباہیاں کیوں ہیں؟ جنگ ہمیشہ حماقت اور شکست ہوتی ہے، پوپ فرانسس نے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ میں جو کچھ کیا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں تو دہائیاں لگ سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔