کراکس: جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا نامی شخص کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص قرار دیا گیا تھا۔اسکا114 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں گنیز ورلڈ ریکارڈزکی جانب سے جوآن کو باقاعدہ سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا تھا اوراس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوآن 11 بچوں کے باپ تھے اور ان کے 41 پوتا پوتی اور نواسے نواسی ہیں جبکہ 18 پر پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور ان کے بھی 12 بچے ہیں۔جوآن پیشے کے اعتبار سے کسان تھے اور انہوں نے 5 سال کی عمر میں اپنے باپ اور بھائیوں کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنا شروع کردیا تھا جبکہ دس بہن بھائیوں میں ان کا نواں نمبر تھا۔