فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپین کے وزیر اعظم کا فلسطین کے حوالے سے اہم اعلان

میڈرڈ: اسپین کے وزیر اعظم  نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ۔

اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک جولائی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

پیدرو سانچیز نے اپنے 3 روزہ دورہ مشرق وسطیٰ کے سلسلے میں اردن روانگی کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں سے متعلق کہا کہ اپریل اور جون کے درمیان عالمی برادری اہم پیش رفتوں کاسامنا کرے گی ، میرے خیال میں عنقریب فلسطین کی مستقل رکنیت کیلیے اقوام متحدہ میں بحث کا آغاز ہونا چاہیے۔