کار حادثے میں زخمی قومی خاتون کرکٹرز کا سی ٹی سکین کلیئر

لاہور (اُمت نیوز) کراچی میں کار حادثے میں زخمی ہونے والی قومی خاتون کرکٹرز کا سی ٹی سکین کلیئر آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑی گزشتہ رات ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئی تھیں، فوری طور پر دونوں کھلاڑیوں کے سر کا سی ٹی سکین کرایا گیا تھا لیکن اب دونوں کھلاڑیوں کی رپورٹ کلیئر آئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی جمعے کی شب چائے پینے نکلی تھیں کہ حادثےکا شکار ہوئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ویمنز پلیئرز ان دونوں کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک ہیں، پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔