فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیرس اولمپکس سے قبل ٹریننگ کیلیے ارشد ندیم جنوبی افریقہ پہنچ گئے

کیپ ٹائون: پیرس اولمپکس 2024ء سے قبل پاکستان کے جیولن سٹار ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ بھجوانے کے انتظامات کیے جہاں وہ جوہانسبرگ میں پانچ ہفتوں تک ٹریننگ کریں گے۔روانگی سے قبل ارشد ندیم نے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے قوم کی بھرپور سپورٹ پراظہارِ تشکر کیا، ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کی کہ وہ 5 ہفتوں کی ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ہر4 سال بعد منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں کا رواں سال فرانس کے شہر پیرس میں انعقاد ہوگا جہاں یہ مقابلے 26 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔