سرفراز نے محمد رضوان کو خود سے بہتر وکٹ کیپر بلے باز قرار دے دیا

 

کراچی (اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے محمد رضوان کو خود سے بہتر وکٹ کیپر اور بیٹسمین قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے خصوصی عید شو میں ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ’محمد رضوان کو اب میں خود سے زیادہ بہتر اور اچھا وکٹ کیپر سمجھتا ہوں‘۔

سابق کپتان نے کہا کہ جب کسی کھلاڑی کو موقع ملے تو اُس کی کارکردگی میں نکھار آتا رہتا ہے اور خاص طور پر جب انٹرنیشنل میچز میں لگاتار موقع مل رہا ہو تو پرفارمنس بہت بہتر ہوجاتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے وکٹ کیپر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اعظم خان، نواز سمیت کئی بہترین وکٹ کیپر پاکستان کے پاس موجود ہیں، انہوں نے تمام نوجوان کھلاڑیوں کو مستقل محنت کرنے اور نتیجہ قسمت پر چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ابھی میں نے ہمت نہیں ہاری ہے اور انشاء اللہ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔