پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کیوی ٹیم آج رات گئے پاکستان پہنچے گی

ڑ

اسلام آباد(اُمت نیوز)پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج رات گئے پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن 15، 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

17 اپریل کو دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ پریس کانفرنس کا بھی انعقاد ہوگا۔
قومی کرکٹرز کل شام اسلام آباد کے ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں: کمزور کیویز سفر سے قبل مزید نڈھال ہوگئے

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔