ڈچ کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جواٸن کرینگے، فائل فوٹو
ڈچ کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جواٸن کرینگے، فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کر لیں

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا ہے۔ ہالینڈ کے کوچ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلیے ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کیساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ ہوا۔ رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلیے دستیاب ہوں گے۔ڈچ کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جواٸن کرینگے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ، آصف احمد کو رولنٹ الٹمنز کی معاونت کیلٸے اسسٹنٹ کوچز مقرر کردیا ہے۔

غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر ہونگے۔اذلان شاہ ہاکی کا تربیتی کیمپ 16 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلیے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔