ایم وی عبداللّٰہ نامی کارگو جہاز یورپی یونین کے 2 بحری جہازوں کی نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا، فائل فوٹو
ایم وی عبداللّٰہ نامی کارگو جہاز یورپی یونین کے 2 بحری جہازوں کی نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا، فائل فوٹو

صومالی قزاقوں نے50 لاکھ ڈالر تاوان لے کر بنگلادیشی جہاز چھوڑ دیا

موغا دیشو: صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالر تاوان کے بدلے بنگلادیشی پرچم والے کارگو جہاز کو 23 افراد سمیت چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاوان کی مطلوبہ رقم تین بوریوں میں ہوائی جہاز سے کارگو جہاز پر گرائی گئی جس کے بعد قزاقوں نے جہاز کو آزاد کر دیا۔

ایم وی عبداللّٰہ نامی کارگو جہاز یورپی یونین کے 2 بحری جہازوں کی نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا، صومالی قزاقوں نے دبئی بندرگاہ پہنچنے تک جہاز پر مزید حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مارچ میں جہاز موزمبیق سے متحدہ عرب امارات کی طرف جا رہا تھا جو صومالی قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا تھا۔ جہاز اور عملے کی رہائی کے لیے شپنگ کمپنی کے سی ای او نے مذاکرات کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔