اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمے داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے، فائل فوٹو
اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمے داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے، فائل فوٹو

لیگی رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار،بلال اعجاز کی رکنیت بحال

لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کی رکنیت بحال کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے رانا عثمان غنی اور سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ بلال اعجاز چودھری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کے ڈھائی ہزار ووٹ کم کر دیے، استدعا ہے کہ عدالت ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

سماعت کے دوران عدالت نے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز کی بطور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) رکنیت بحال کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔