علی امین گنڈاپورالیکشن کمیشن پیش ہوکر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں، فائل فوٹو
علی امین گنڈاپورالیکشن کمیشن پیش ہوکر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں، فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کا پروٹوکول ختم کردیا، اس حوالے سے محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

خیبرپختونخواحکومت نے سابق وزرائےاعلیٰ سے سیکرٹریز کی خدمات واپس لے لیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سابق وزرا کا پروٹوکول ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جب کہ 8 مارچ کو کابینہ اجلاس میں سابق وزرائے اعلی کا پروٹوکول ختم کرنے کی منظوری بھی لی گئی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ حیدر خان ہوتی کے سیکریٹری خادم حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پرویز خٹک کے سیکریٹری علی حسین قریشی کو محکمہ تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ سردار مہتاب احمد خان کے سیکریٹری عبیداللہ سلیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعنیات کر دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ کے سیکریٹری سید حارث شاہ کو محکمہ آبپاشی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، جب کہ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو نظر انداز کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔