فائل فوٹو
فائل فوٹو

دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 19 لاپتہ ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی، زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

لاپتہ ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جو کشتی میں اسکول جا رہے تھے ، سری نگر کے مرکزی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ مظفر زرگر نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ۔

حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں انجن نہیں تھا، عملے نے اسے دریا کے کناروں کے درمیان آگے بڑھانے کے لیے کشتی میں دونوں سروں پر لگی ہوئی رسی کو کھینچا۔ تیز بہنے والے پانی کے زور سے رسی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے قریب ہی زیر تعمیر پُل کے ایک ستون سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

مقبوضہ کشمیر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کشتی میں کم از کم 26 افراد سوار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔