پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت مضبوط، سیریز چیلنجنگ ہو گی: کیوی کپتان

راولپنڈی (اُمت نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت مضبوط ہوتی ہے، پاکستان سے سیریز چیلنجنگ ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے، ہم یہاں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ہم ایک ٹیم کے طور پر تفریحی کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں گفتگو کے دوران مائیکل بریسویل نے مزید کہا کہ ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے اور ہمارے سکواڈ میں شامل زیادہ تر کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔