عالیہ ریاض پاکستان ٹیم میں شامل ہیں، چند روز قبل دونوں نکاح ہوا تھا، فائل فوٹو
عالیہ ریاض پاکستان ٹیم میں شامل ہیں، چند روز قبل دونوں نکاح ہوا تھا، فائل فوٹو

عالیہ ریاض کی شادی کے بعدشوہر کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

کراچی: سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس نے اہلیہ عالیہ ریاض کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے آغاز کے موقع پر دونوں نے تصویر بنوائی۔علی یونس اس سیریز میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جب کہ عالیہ ریاض پاکستان ٹیم میں شامل ہیں، چند روز قبل دونوں نکاح ہوا تھا۔

کمنٹیٹر نے مذکورہ تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں عالیہ ریاض کو مینشن کیا اور لکھا ‘ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ’۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔