فائل فوٹو
فائل فوٹو

پہلا ون ڈے، ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نےقومی ٹیم کو شکست دیدی

کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نےقومی ٹیم کو 113رنز سے ہرا دیا ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیمیں کراچی میں مدمقابل تھیں، جہاں مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے 140 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ پاکستان کی طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان ٹیم 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیزٹیم نے 113 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔