ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا، فائل فوٹو
ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا، فائل فوٹو

کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسر ہلاک

یروبی: کینیا میں فوجی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آرمی چیف فرانسس اوگولا اور دیگر 9 فوجی افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق صدر ولیم روٹو نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں کی اور اسے ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے 3 روزہ قومی یوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا۔

صدر ولیم روٹو نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کی تقریباً تمام ہی اعلیٰ فوجی قیادت کی ہلاکت کے پیش نظر ملک کی دفاعی معاملات پر قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

صدر ولیم روتو نے بتایا کہ کینیا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اومونڈی اوگولا دیگر 9 اعلیٰ فوجی افسران کے ہمراہ دارالحکومت نیروبی سے شمالی علاقوں کے عسکری دورے اور ایک اسکول کی تزئین و آرائش کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔