اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں، فائل فوٹو
اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں، فائل فوٹو

ایران پر اسرائیلی میزائل حملہ، حقیقت کیا ہے؟

تہران: ایرانی حکام نے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید کردی۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل حملہ کیا ہے، اسرائیلی میزائل ایرانی شہر اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا۔

 ایران نے میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے تمام ڈرونز مار گرائے ہیں اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان شہر میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں۔ایرانی سینئر کمانڈر کے مطابق رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں،اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔

حکام نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ یہ حملے ایران کے جوہری تنصیبات کا مرکز کہلائے جانے والے شہر اصفہان کے قریب آرمی ایئر بیس کے قریب کیے گئے۔ اس علاقے میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔

اس سے قبل امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل حملہ کیا ہے، اسرائیلی میزائل ایرانی شہر اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا۔

امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کا حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا ہے۔

دوسری جانب عالمی جوہری ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی جوہری ایجنسی نے فریقین سے تحمل کی اپیل بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔