ونڈیز کیخلاف تیاری کے مطابق نہیں کھیل پائے: ہیڈ کوچ ویمن ٹیم

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے اچھی کرکٹ کھیلی انہیں مبارکباد دیتے ہیں لیکن ہم تیاری کے مطابق نہیں کھیل پائے۔

محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، ورلڈ چیمپئن شپ کے پوائنٹس اہم تھے جو ہم نہ لے سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کم بیک کرنے والی طوبیٰ حسن نے کافی اچھی باؤلنگ کی اور بیٹنگ میں بھی جوہر دکھائے، دوسرے میچ میں اچھی کرکٹ کھیل کر تگڑا مقابلہ کیا تھا، تیسرے میچ میں بھی اچھے کھیل کی امید تھی مگر ویسٹ انڈیز نے زبردست کھیلا۔

محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل تمام پلیئرز کو موقع دے کر ایک اچھی ٹیم تیار کرنا ہے، ہماری نظریں ڈویلپمنٹ پر ہیں، نئی پلیئرز کو موقع دیں گے کہ وہ خود کو منوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔