پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

 

لاہور(اُمت نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی میڈیکل پینل نے ریڈیولوجی رپورٹس پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹانگ کی انجری کا شکار محمد رضوان بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔

رپورٹس کے مطابق عرفان خان کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میچ دیکھنے کے لیے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ایک سو چالیس بے سہارا بچے میچ دیکھیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، تمام میچ جیو سپر پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔