غزہ میں جنگ کے دوران 100 سے زیادہ صحافی قتل ہوئے، فائل فوٹو
غزہ میں جنگ کے دوران 100 سے زیادہ صحافی قتل ہوئے، فائل فوٹو

ہوٹل کے دروازے پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، بائیڈن چھپ کر اندر پہنچے

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات سے قبل روایتی طور پر وائٹ ہاس کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ہوٹل واشنگٹن ہلٹن میں عشائیہ رکھا گیا، اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والی تنظیم کی انتظامیہ نے پہلے سے ترتیب دیے گئے منصوبے کے مطابق ہوٹل کے باہر زبردست احتجاج کرکے اس موقع پرغزہ کے مظلوموں کی طرف توجہ دلائی۔

صحافیوں کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن کو شرکت کرنی تھی، لیکن ہوٹل کے دروازے پر بڑی تعداد میں موجود احتجاجی مظاہرین کے باعث انھیں ہوٹل کے پیچھے کے دروازے سے داخل ہونا پڑا۔ جو بائیڈن کے قافلے نے ہفتے کے روز وائٹ ہائوس سے واشنگٹن ہلٹن تک پچھلے برسوں کے برعکس ایک متبادل راستہ اختیار کیا، تاکہ مظاہرین کے ہجوم سے بچا جا سکے۔

ہوٹل کے باہر موجود مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل کا علامتی مظاہرہ بھی کیا، مظاہرین نے کہا غزہ میں جنگ کے دوران 100 سے زیادہ صحافی قتل ہوئے،غزہ میں صحافیوں کے قتل عام کا کون حساب دے گا؟ مظاہرین نے ہوٹل کی عمارت پر فلسطین کا جھنڈا بھی لگا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔