فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیرسٹر اعتزاز احسن کے دلائل کے دوران کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے دوران بیرسٹر اعتزاز احسن کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالتی معاون بیرسٹراعتزاز احسن نے دوران دلائل ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا نام لیا،جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آپ کس کی بات کررہے ہیں یہاں بہت سارے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹس ہیں؟جس پرعدالت میں قہقہے  لگ گئے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ میں پنجاب ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی بات کررہا ہوں،عدالتی معاون بیرسٹراعتزاز احسن کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے عدلیہ نے اسٹینڈ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،عدلیہ کو الیکشن 90دن کے اندر نہ ہونےپر اسٹینڈ لیناچاہیے تھا،اب بھی وقت ہے کہ ہم کھڑے ہو جائیں اور اپنا ہاؤس ان آرڈر کریں،میں پارلیمان کی سپرمیسی جبکہ آئین کی سپر سپر میسی پر یقین رکھتا ہوں،عدالت کا کام جائز یا ناجائز قرار دینا ہے اور اس آرڈر پر عمل ہو گا۔

اعتزاز احسن کا سپریم کورٹ میں جاری فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس کا حوالہ دیا،جسٹس بابر ستارن نے کہاکہ آپ اس کیس کا ریفرنس یہاں نہ دیں، کوئی اور ریفرنس آپ کے پاس ہے تو وہ دے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔