امریکا: مشتبہ افراد کی فائرنگ سے 3 اہلکار ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

اسلام آباد (اُمت  نیوز) امریکا میں پولیس حکام پر مشتبہ افراد نے فائرنگ کر کے 3 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں پولیس حکام ملزم کی گرفتاری کیلئے شارلٹ کے علاقے میں پہنچے تو اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، گولیاں لگنے سے 3 اہلکار موقع پر دم توڑ گئے، 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا، دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے اداروں نے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔