الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو طلبی کا نوٹس معطل

 

پشاور (اُمت نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو طلب کرنے کا نوٹس معطل کر دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن سوموٹو نوٹس طلبی کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈپور کے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، یہ پچھلے سالوں کے گوشواروں کی وضاحت مانگ رہے ہیں، یہ اختیار ان کو نہیں ہے۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے طلبی کا نوٹس معطل کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔