2019 میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، فائل فوٹو
2019 میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، فائل فوٹو

ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو ایل این جی ریفرنس میں بری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

یاد رہے کہ ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی کو نامزد کیا گیا تھا جنہیں نیب پراسیکیوٹر کے ریفرنس واپس لینے کے بیان کی روشنی میں بری کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔

نیب کی جانب سے ایل این جی کی خریداری میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا اور اس ضمن میں سال 2019 میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔اس ریفرنس میں پٹرولیم کمپنیوں کے ملازمین پر بھی الزامات تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔