یشسوی جیسوال کو شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کا صلہ مل گیا،فائل فوٹو
یشسوی جیسوال کو شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کا صلہ مل گیا،فائل فوٹو

ٹی20 ورلڈکپ، بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

بھارت نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلیے  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کیلیے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے جبکہ کے ایل راہول اور شبمن گِل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں یشسوی جیسوال کو شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کا صلہ مل گیا، اسی طرح جبکہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے رشبھ پنت بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، یشسوی جیسوال، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یوزوندرا چہل، ارشدیپ سنگھ ،جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

ریزو کھلاڑیوں میں شمن گل، رنکو سنگھ، آویش خان اور کے احمد شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔