فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ, دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کا ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان

لندن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوس بٹلر کی قیادت میں ورلڈک اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ معین علی، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹوم ہارٹلے اور ول جیکس ٹیم کا حصہ ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں کرس جورڈن، لائم لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریسی ٹاپلےا ور مارک ووڈ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون 2024 سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے جارہا ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے اب تک بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔