ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، کینیڈا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

 

کینیڈا(اُمت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کرکٹ کینیڈا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
سعد ظفر کینیڈا کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔کینیڈا کی کرکٹ ٹیم میں ایک ٹریولنگ ریزرو کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

گروپ اے: پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا، یو ایس

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگینڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز، نیپال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔