ویڈیو میں نامناسب لباس بھی قانونی کاروائی کی وجہ بنا، فائل فوٹو
ویڈیو میں نامناسب لباس بھی قانونی کاروائی کی وجہ بنا، فائل فوٹو

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پوسٹ پر لڑکی کو 11 سال قید کی سزا

ریاض: سعودی عرب میں خاتون ٹرینر کو نامناسب لباس پہن کر ویڈیو اپلوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انسٹرکٹر کو نامناسب کپڑے پہن کر ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے پر سزا دی گئی ہے۔جبکہ ویڈیو میں نامناسب لباس بھی قانونی کاروائی کی وجہ بنا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے۔مطابق 29 سالہ فٹنس انسٹرکٹر مناہل ال عطیبی کو جنوری میں سزا سنائی گئی تھی تاہم اب عالمی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل میں کیس آنے کے بعد خبر منظر عام پر آئی ہے۔

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے القسط جو لندن سے آپریٹ ہو رہا ہے، کے مطابق مناہل پر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’مردانہ سرپرستی ختم کرو‘ کے باعث بھی سزا دی گئی ہے۔

عالمی انسانی حقوق کے ادارے کے جواب میں سعودی حکومت کی جانب سے کہنا تھا کہ مناہل کو سوشل میڈیا پوسٹ کی بنا پر سزا نہیں دی گئی ہے. مناہل پر دہشتگردی کے جرائم قرار دیے جانے کے باعث سزا سنائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔