قابض بھارتی فوج کی گاڑی میں 10 اہلکار سوار تھے، فائل فوٹو
قابض بھارتی فوج کی گاڑی میں 10 اہلکار سوار تھے، فائل فوٹو

سری نگر: بھارتی فوج کی گاڑی 10 اہلکاروں سمیت کھائی میں گرگئی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی گاڑی ایک گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

قابض بھارتی فوج کی گاڑی میں 10 اہلکار سوار تھے جن میں سے ایک اہلکار جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 9 اہلکار شدید زخمی ہیں جنھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک اہلکار نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ دیگر 8 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔