مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئر فورس کے قافلے پر حملہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئر فورس کے قافلے پر حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی ایئر فورس کے قافلے پر گذشتہ رات حملہ ہوا۔ حملے کے بعد ضلع پونچھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کر کے آنے جانے والوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔