الجزیرہ چینل کے دفتر پر اسرائیلی حکام کا چھاپہ، سامان ضبط

مقبوضہ بیت المقدس(اُمت نیوز)مقبوضہ بیت المقدس میں الجزیرہ چینل کے دفتر پر اسرائیلی حکام نے چھاپا مارا اور سامان ضبط کرلیا۔

مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر مواصلات نے کہا کہ الجزیرہ کے دفتر سے سامان ضبط کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قطری نیوز چینل الجزیرہ کا دفتر ہوٹل ایمبیسڈر میں واقع ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس سے خبر ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی سیٹلائٹ اور کیبل پرووائیڈرز نے الجزیرہ چینل کی نشریات معطل کر دی ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی سیٹلائٹ سروس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کے فیصلے پر اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات روک دی گئی ہیں۔

اس سے قبل یہ بات سامنے تھی کہ اسرائیلی حکومت نے ملک میں الجزیرہ چینل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ اسکی منظوری بھی دیدی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔