خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلی علی امین گنڈا پورکریں گے۔ اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اجلاس میں وزراء کی سیلری الاونس اور مراعات میں اضافی کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے 15 نکاتی ایجنڈے میں وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری شامل ہے، صوبائی کابینہ اجلاس میں سالانہ بجٹ پر بریفنگ بھی دی جاےگی۔

فیملی کورٹ کے سینئر سول ججز کے لئے 18 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزراء سیلری الاونس و مراعات بل کی منظوری دی جائے گی اور ترناب کمپلیکس بنانے کی منظوری لی جائے گی۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں لیبر کورٹ کو مرج اضلاع تک توسیع کی منظوری دی جائے گی، صوبائی کابینہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم کی منظوری دے گی، کابینہ قبائلی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خفیہ سروس کے خصوصی فنڈز فراہمی کی منظوری دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔