اسرائیل کی رفح جارحیت، امریکا نے ایکشن لے لیا

اسرائیل (اُمت نیوز)اسرائیل کی رفح جارحیت کے بعد امریکا نے اسرائیل کو گولوں کی ہزاروں کٹس کی سپلائی روک دی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ کٹس گولوں کو ٹھیک ہدف تک پہنچانے میں مدد دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی تجاویز کی منظوری کے بعد اسرائیل نے رفح پر حملہ کردیا جس سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ رفح کے مشرقی علاقے میں ٹارگٹڈ حملے کررہے ہیں اور یہ محدود ہیں۔

یاد رہے کہ حماس نے ثالث قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔